صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في الصلاة على الجنازة - ذكر وصف القيام للمرء إذا أراد الصلاة على الجنازة باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس بات کی کیفیت کا ذکر کہ آدمی جنازہ کی نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو
حدیث نمبر: 3067
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ : " صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَلَى امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا ، فَقَامَ عَلَيْهَا فِي الصَّلاةِ وَسَطَهَا " .سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ایک خاتون کی نماز جنازہ ادا کی جو بچے کی ولادت کے وقت فوت ہو گئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز جنازہ میں اس کے وسط کے مقابلے میں کھڑے ہوئے۔