صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في القيام للجنازة باب: فصل: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان -
حدیث نمبر: 3050
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مِقْسَمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذْ مَرَّتْ بِنَا جَنَازَةٌ ، فَقَامَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَحْمِلَ ، إِذَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ ، قَالَ : " إِنَّ لِلْمَوْتِ فَزَعًا ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ جَنَازَةً فَقُومُوا " .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ایک جنازہ ہمارے پاس سے گزرا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لیے کھڑے ہو گئے جب ہم اسے کندھا دینے کے لیے آگے بڑھے، تو وہ ایک یہودی کا جنازہ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: موت کی مخصوص گھبراہٹ ہوتی ہے جب تم جنازے کو دیکھا کرو، تو کھڑے ہو جایا کرو۔