صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في التكفين - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن تكفين الميت في القميص والعمامة سنة باب: میت کو کفن دینے کے طریقے، سنت اور متعلقہ احکام کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ میت کو قمص اور عمامہ میں کفن دینا سنت ہے
حدیث نمبر: 3037
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كُفِّنَ فِي ثَلاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سُحُولِيَّةٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلا عِمَامَةٌ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید ” سحولی “ کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا اس کفن میں قمیض یا عمامہ شامل نہیں تھا۔