صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في أعمار هذه الأمة - ذكر البيان بأن من خيار الناس من حسن عمله في طول عمره جعلنا الله منهم بمنه باب: فصل: اس امت کی عمروں کا بیان - اس بات کا بیان کہ بہترین لوگوں میں سے وہ ہے جو لمبی عمر میں اچھے اعمال کرے، اللہ ہمیں اپنے فضل سے ان میں شامل کرے
حدیث نمبر: 2981
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى بِعَسْكَرِ مُكْرَمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " أَلا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ " ، قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا ، وَأَحْسَنُكُمْ أَعْمَالا " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین وہ لوگ ہیں جن کی عمریں طویل ہوں اور ان کے عمل اچھے ہوں۔ “