صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الصبر وثواب الأمراض والأعراض - ذكر إيجاب الجنة للمسلم إذا مات له ابنان فاحتسبهما باب: صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جنت اس مسلمان کے لیے واجب ہوتی ہے جس کے دو بیٹوں کی موت ہو اور وہ اس پر صبر کرے
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى بِعَسْكَرِ مُكْرَمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ دَخَلَ الْجَنَّةَ " ، قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَابْنَانِ ؟ قَالَ : " وَابْنَانِ " ، قَالَ مَحْمُودٌ : قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، إِنِّي لأَرَاكُمْ لَوْ قُلْتُمْ وَاحِدًا ، لَقَالَ وَاحِدًا قَالَ : وَاللَّهِ أَظُنُّ ذَلِكَ .سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جس شخص کے تین بچے فوت ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اگر دو بچے ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔ محمود نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: میرا خیال ہے آپ لوگوں کو یہ بھی پوچھنا چاہیئے تھا اگر ایک ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی فرما دیتے، اگر ایک ہو (تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا) تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میرا بھی یہی خیال ہے۔