صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الصبر وثواب الأمراض والأعراض - ذكر كتبة الله للمريض والمسافر ما كانا يعملان في صحتهما وحضرهما من الطاعات باب: صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ بیمار اور مسافر کے لیے وہ اعمال لکھتا ہے جو وہ صحت اور حضر میں کرتے تھے
حدیث نمبر: 2929
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنِ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ ، وَعَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيَّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا سَافَرَ ابْنُ آدَمَ أَوْ مَرِضَ ، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِنَ الأَجْرِ مِثْلَ مَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ مُقِيمٌ صَحِيحٌ " .سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب انسان سفر کرتا ہے یا بیمار ہوتا ہے، تواللہ تعالیٰ اس کے لیے وہی اجر نوٹ کر لیتا ہے، جو وہ مقیم ہونے یا تندرستی کے عالم میں عمل کیا کرتا تھا ۔“