حدیث نمبر: 593
593/766 عن أبي الطفيل: سأل ابن الكوّا عليّاً عن المجرّة؟قال: "هو شرج(1) السماء، ومنها فتحت السماء بماء منهمر".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابوطفیل سے مروی ہے ابن الکوا نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہکشاں کے بارے میں پوچھا : انہوں نے کہا کہ یہ آسمان کی وادی ہے وہاں سے آسمان کو انتہائی برسنے والے پانی کے ساتھ کھولا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 594
594/767 عن ابن عباس: "القوس: أمانٌ لأهل الأرض من الغرق، المجرة: باب السماء الذي تنشق منه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے : قوس قزح : زمین والوں کے لیے ڈوبنے سے امان (تحفط) ہے اور کہکشاں : آسمان کا وہ دروازہ ہے جہاں سے یہ پھوٹتی ہے ۔