حدیث نمبر: 579
579/748 عن ثوبان، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إن من أفضل دينار أنفقه الرجل على عياله، ودينار أنفقه على أصحابه في سبيل الله، ودينار أنفقه على دابته في سبيل الله ". قال أبو قلابة : وبدأ بالعيال، وأيّ رجل أعظم أجراً من رجل ينفق على عيال صغارٍ حتى يغنيهم الله عز وجل؟
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بہترین دینار وہ ہے جو آدمی اپنے عیال پر صرف کرتا ہے اس کے بعد وہ ہے جو اپنے دوستوں پر اللہ کی راہ میں صرف کرتا ہے، پھر جو اپنے جانور پر اللہ کی راہ میں صرف کرتا ہے۔“ ابوقلابہ کہتے ہیں کہ آپ نے عیال سے شروع کیا ، اس سے بڑا اجر کیسے مل سکتا ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پر صرف کرے یہاں تک کہ اللہ عزوجل اس کو ان چھوٹے بچوں سے بےنیاز کر دے ؟
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 579
تخریج حدیث (صحيح)
حدیث نمبر: 580
580/749 عن أبي مسعود البدري، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من أنفق نفقة على أهله؛ وهو يحتسبها؛ كانت له صدقة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہے اور اس پر ثواب کی نیت کرتا ہے یہ اس کے لیے صدقہ ہو جاتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 580
تخریج حدیث (صحيح)
حدیث نمبر: 581
581/750 عن جابر قال: قال رجل : يا رسول الله! عندي دينار؟ قال: "أنفقه على نفسك". قال: عندي آخر. فقال: "أنفقه على خادمك- أو قال – على ولدك". قال: عندي آخر. قال: "ضعه في سبيل الله، وهو أخسها".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نے کہا : یا رسول اللہ ! میرے پاس ایک دینار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اسے اپنی ذات پر خرچ کرو“ ، اس نے کہا : میرے پاس ایک اور بھی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اسے اپنے خادم پر خرچ کرو“ یا فرمایا : ”اپنی اولاد پر خرچ کرو“ اس نے کہا : ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور یہ سب سے کم درجہ کا ہے ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 581
تخریج حدیث (صحيح لغيره)
حدیث نمبر: 582
582/751 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " أربعة دنانير: ديناراً أعطيته مسكيناً، وديناراً أعطيته في رقبة، وديناراً أنفقته في سبيل الله، وديناراً أنفقته على أهلك، أفضلها الذي أنفقته على أهلك".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”دینار چار قسم کے ہیں ، ایک دینار وہ ہے جو تم مسکین کو دیتے ہو ، ایک وہ ہے جو تم غلام کے آزاد کرنے میں دیتے ہو ، ایک وہ ہے جو تم جہاد میں خرچ کرتے ہو ۔ ایک وہ ہے جو تم اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتے ہو ، سب سے افضل دینار وہ ہے جو تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ۔ “
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 582
تخریج حدیث (صحيح)