حدیث نمبر: 499
499/642 عن أنس ومالك بن أوس بن الحدثان: أن النبي صلى الله عليه وسلم خرج يتبرز فلم يجد أحداً يتبعه، فخرج عمر فاتبعه بفخارة أو مطهرة، فوجده ساجداً في مسرب، فتنحى فجلس وراءه، حتى رفع النبي صلى الله عليه وسلم رأسه، فقال: "أحسنت يا عمر حين وجدتني ساجداً فتنحيت عني؛ إن جبريل جائني فقال: من صلى عليك واحدة صلى الله عليه عشراً، ورفع له عشر درجات".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس اور سیدنا مالک بن اوس بن حدثان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نکلے ۔ اس وقت آپ کو کوئی شخص نہ ملا جو آپ کے ساتھ جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے ڈھیلے یا پانی کا لوٹا لے کر نکلے ۔ انہوں نے آپ کو ایک میدان میں سجدے کی حالت میں پایا وہ علیحدہ ہو گئے اور آپ کے پیچھے بیٹھ گئے ۔ یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا : ”عمر ! یہ تم نے اچھا کیا کہ جب مجھے سجدہ میں پایا تو دور جا کربیٹھے، جبریل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے کہا: جو آپ پر ایک بار درود پڑھے گا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا اور اس کے دس درجے بلند کر دے گا ۔ “
حدیث نمبر: 500
500/643 عن أنس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "من صلى علي واحدة صلى الله عليه عشراً، وحط عنه عشر خطيئات".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا اور اس کی دس خطاؤں کو معاف فرمائے گا ۔“