حدیث نمبر: 463
463/594 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "تهادوا تحابوا".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو اس سے تم میں باہمی محبت پیدا ہو گی ۔ “
حدیث نمبر: 464
464/595 عن أنس قال: " يا بني! تبادلوا بينكم ؛ فإنه أودّ لما بينكم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ اے بیٹو ! تم آپس میں ایک دوسرے کو دیا لیا کرو یہ تمہارے درمیان محبت کو بڑھانے والا ہے ۔