حدیث نمبر: 453
453/580 عن شريح، عن أبيه قال: سألت عائشة عن البدو. قلت: وهل كان النبي صلى الله عليه وسلم يبدُو؟ فقالت: "نعم. كان يبدو إلى هؤلاء التلاع".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
شریح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دیہاتوں میں جانے کے متعلق پوچھا ، میں نے پوچھا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کبھی دیہاتوں میں جایا کرتے تھے ؟ انہوں نے جواب دیا : ہاں ، وہ ان ٹیلوں کی طرف دیہاتوں میں جاتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 453
تخریج حدیث (صحيح)