حدیث نمبر: 452
452/579 عن ثوبان قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم : "لا تسكن الكفور؛ فإن ساكن الكفور كساكن القبور". قال أحمد(1): الكفور القرى.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ”دیہاتوں میں سکونت اختیار نہ کرنا ، کیونکہ دیہاتوں میں سکونت اختیار کرنے والا ایسا ہے جیسے قبرستان میں رہنے والا ۔“ احمد نے کہا: «كفور» سے مراد ہے : بستیاں (دیہات)۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 452
تخریج حدیث (حسن)