حدیث نمبر: 409
409/524 عن أنس : أن غلاماً من اليهود كان يخدم النبي صلى الله عليه وسلم فمرض، فأتاه النبي صلى الله عليه وسلم يعوده، فقعد عند رأسه. فقال: "أسلم". فنظر إلى أبيه-وهو عند رأسه- فقال له : أطع أبا القاسم صلى الله عليه وسلم، فأسلم، فخرج النبي صلى الله عليه وسلم وهو يقول: " الحمد لله الذي أنقذه من النار".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک یہودی لڑکا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتا تھا ، تو وہ بیمار پڑ گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کے لیے اس کے پاس تشریف لائے اور اس کے سر کے پاس بیٹھ گئے اور فرمایا : ”مسلمان ہو جا“ ، اس نے اپنے والد کی طرف دیکھا جو اس کے سر کے پاس تھا ۔ باپ نے اس سے کہا: ابوالقاسم کی بات مان لو ، چنانچہ وہ لڑکا مسلمان ہو گیا ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس یہ کہتے ہوئے نکلے ، ”شکر ہے اس اللہ کا جس نے اسے جہنم سے نجات دی ۔“