حدیث نمبر: 406
406/521 عن أبي أسماء قال: " من عاد أخاه، كان في خرفة الجنة". قلت لأبي قلابة: ما خرفة الجنة؟ قال: جناها. قلت لأبي قلابة: عن من حدثه أبو أسماء؟. قال: عن ثوبان، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابواسماء سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ جس نے اپنے بھائی کی عیادت کی وہ جنت کے باغ میں ہو گا ، میں نے ابوقلابہ سے پوچھا: جنت کے باغ سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا : اس کے پھل ۔ میں نے ابوقلابہ سے کہا: ابواسماء نے یہ حدیث کس سے روایت کی ہے ؟ کہا: ثوبان سے اور ثوبان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 406
تخریج حدیث (صحيح)