حدیث نمبر: 370
370/478 عن الحارث [هو ابن لقيط] قال: كان الرجل منّا تنتج فرسه فينحرها، فيقول: أنا أعيش حتى أركب هذا؟! فجاءنا كتاب عمر: "أن أصلحوا ما رزقكم الله؛ فإن في الأمر تنفساً".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حارث ابن لقیط سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کسی کی گھوڑی بچہ دیتی تو وہ اسے مار ڈالتا اور کہتا : کیا میں اس پر سواری کرنے تک زندہ رہوں گا ؟ پھر ہمارے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا کہ جو کچھ اللہ نے تمہیں عطا کیا ہے اسے اچھی طرح رکھو ۔ بیشک اس کام میں آسانی ہے ۔
حدیث نمبر: 371
371/479 عن أنس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إن قامت الساعة وفي يد أحدكم فسيلة(1)؛ فإن استطاع أن لا تقوم حتى يغرسها، فليغرسها".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ اگر قیامت بھی آ جائے اور تمہارے ہاتھ میں ایک کھجور ہو تو اگر ہو سکے کہ اس کھجور کو زمین میں لگاتے ہوئے قیامت نہ قائم ہو جائے تو اسے ضرور زمین میں لگا دے ۔