حدیث نمبر: 367
367/471 عن كثير بن عُبيد قال: دخلت على عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها. فقالت: أمسك حتى أخيط نقبتي(1)، فأمسكت، فقلت: يا أم المؤمنين ! لو خرجت فأخبرتهم لعدّوه منك بخلاً! قالت: "أبصر شأنك؛ إنه لا جديد لمن لا يلبس الخَلَقَ"..
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
کثیر بن عبید کہتے ہیں : میں ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا : ذرا پکڑو تاکہ میں اپنی شلوار سی لوں ۔ تو میں نے پکڑ لی ۔ میں نے عرض کیا : اے ام المؤمنین اگر میں باہر جا کر لوگوں سے اس (معاملے کا) تذکرہ کر دوں تو لوگ اسے آپ کا بخل شمار کریں گے ۔ فرمایا : اپنا کام کرو نئے کپڑے اس کے لیے نہیں جو پرانا نہ استعمال کرے ۔