حدیث نمبر: 349
349/448 عن نافع بن عاصم؛ أنه سمع عبد الله بن عمرو قال لابن أخ له خرج من الوهط(1): أيعمل عمالك قال: لا أدري! قال: أما لو كنت ثقفياً لعلِمتَ ما يعمل عمالك، ثم التفت إلينا، فقال: " إن الرجل إذا عمل مع عماله في داره- وقال أبو عاصم مرة: في ماله- كان عاملاً من عمال الله عز وجل".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
نافع بن عاصم سے مروی ہے انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے سنا کہ انہوں نے اپنے بھتیجے سے کہا: جو نشیبی حصّہ (گڑھے) سے نکل کر آئے تھے کہ کیا تمہارے مزدور کام کر رہے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : مجھے نہیں معلوم ۔ انہوں نے کہا: اگر تم بنو ثقیف کے ہوتے تو تم وہی کرتے جو تمہارے مزدور کر رہے ہیں ۔ اس کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ آدمی جب اپنے مزدوروں کے ساتھ خود بھی اپنے گھر میں کام کرتا ہے اور (راوی) ابوعاصم نے ایک بار کہا: اپنے مال میں( کام کرتا ہے ) تو وہ اللہ عزوجل کے کارندوں میں سے ایک کارندہ ہوتا ہے ۔