حدیث نمبر: 342
342/441 عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم : " كان يتعوذ من سوء القضاء(1) وشماتة(2) الأعداء".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (تقدیر کے ) برے فیصلے سے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے پناہ مانگتے تھے ۔ (اللہ کا کوئی بھی فیصلہ برا نہیں ہوتا یہاں جو برائی ہے وہ انسان کی اپنی وجہ سے ہے ۔ کبھی تقدیر کے فیصلے انسان کے لیے گراں ہو جاتے ہیں۔ )
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 342
تخریج حدیث (صحيح)