حدیث نمبر: 340
340/439 عن عبد الله بن عمر؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " أيما رجل قال لأخيه : كافر، فقد باء بها أحد أحدهما".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس کسی نے اپنے بھائی کو کافر کہہ دیا تو ان دونوں میں سے ایک تو کفر لے کر ہی لوٹا ۔ “
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 340
تخریج حدیث (صحيح)
حدیث نمبر: 341
341/440 عن عبد الله بن عمر؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إذا قال للآخر: كافر، فقد كفر أحدهما، إن كان الذي قال له كافراً؛ فقد صدق؛ وإن لم يكن كما قال له، فقد باء الذي قال له بالكفر".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب ایک شخص نے دوسرے کو کافر کہا، تو ان دونوں میں سے ایک نے کفر کیا ۔ اگر وہ شخص جس نے اسے کافر کہا، وہ واقعی کافر ہے تو اس نے سچ کہا ۔ اور اگر وہ ویسا نہ ہوا جیسا اس نے کہا تھا تو جس نے اسے کفر کا کلمہ کہا تھا وہی کفر لے کر لوٹے گا ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 341
تخریج حدیث (صحيح)