حدیث نمبر: 330
330/428 عن عياض بن حمار قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " إن الله أوحي إليّ أن تواضعوا حتى لا يبغي أحدٌ على أحد، ولا يفخر أحد على أحد". فقلت: يا رسول الله! أرأيت لو أن رجلاً سبني في ملأ؛ هم أنقص مني، فرددت عليه، هل علي في ذلك جناح؟ قال: " المستبان شيطانان يتهاتران(1) ويتكاذبان".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عیاض بن حمار نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ”بیشک اللہ نے میری طرف وحی نازل کی ہے کہ عاجزی اختیار کرو ، یہاں تک کہ کوئی دوسرے پر ظلم نہ کرے اور کوئی دوسرے پر فخر کا اظہار نہ کرے ۔“ اس پر میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ اگر کوئی مجھے بھرے مجمع میں گالی دے اور وہ مجھ سے بھی کم درجے کا ہو ، تو میں اسے جواب دوں تو کیا اس کا بھی مجھ پر گناہ ہو گا ؟ فرمایا : ”دو گالی گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں جو بیہودہ کلام بکتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 330
تخریج حدیث (صحيح)
حدیث نمبر: 331
331/428م قال عياض: وكنت حرباً لرسول الله صلى الله عليه وسلم فأهديت إليه ناقة، قبل أن أسلم، فلم يقبلها، وقال: " إني أكره زبد المشركين".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عیاض کہتے ہیں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرتا تھا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ کے طور پر ایک اونٹنی بھیجی اس سے پہلے کہ میں مسلمان ہو جاؤں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول نہ کی اور فرمایا : ”میں مشرکین کے عطیات ناپسند کرتا ہوں ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 331
تخریج حدیث (صحيح)