حدیث نمبر: 314
314/406 عن أبي أيوب الأنصاري؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاثة أيام، يلتقيان فيقرض هذا ويعرض هذا، وخيرهما الذي يبدأ بالسلام".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ مدت تک قطع تعلقی کیے رکھے ، دونوں ایک دوسرے سے ملیں ، وہ اس سے کترا جائے اور یہ اس سے کترا جائے ، ان دونوں میں سے بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے ۔“