حدیث نمبر: 303
303/391 عن أبي الدرداء، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " ألا أنبئكم بدرجة أفضل من الصلاة والصيام، والصدقة؟" قالوا: بلى. قال: " صلاح ذات البين، وفساد ذات البين هي الحالقة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابودرداء نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا میں تمہیں نماز ، روزہ ، اور صدقے سے بھی افضل درجہ نہ بتا دوں“ ، لوگوں نے عرض کیا ضرور ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لوگوں میں صلح صفائی کرا دینا ، اور اس کے برعکس لوگوں میں فساد پھیلانا ، یہ (عادت) تو (ایمان کو) مونڈ دینے والی ہے ۔ “
حدیث نمبر: 304
304/392 عن ابن عباس: ? فاتقوا الله وأصلحوا ذات بينكم? [الأنفال: 1]. قال: " هذا تحريجٌ من الله على المؤمنين(1) أن يتقوا الله وأن يصلحوا ذات بينهم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے آیت قرانی «فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ» ”اللہ سے ڈرو اور آپس میں صلح صفائی رکھو“ کے بارے میں فرمایا : یہ حکم اللہ کی طرف سے اہل ایمان پر واجب ہے کہ وہ اللہ سے ڈریں اور آپس میں صلح صفائی رکھا کریں ۔