حدیث نمبر: 280
280/365(صحيح الإسناد) عن بكير : " أنه رأى عبد الله بن جعفر يقبل زينب بنت عمر بن أبي سلمة، وهي ابنة سنتين أونحوه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
بکیر روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے عمر بن ابوسلمہ کی بیٹی زینب کا بوسہ لیا ۔ جب کے زینب کی عمر دو سال یا اس کے قریب تھی ۔
حدیث نمبر: 281
281/366(صحيح الإسناد) عن الحسن [ وهو البصري] قال: "إن استطعت أن لا تنظر إلى شعر أحد من أهلك ؛ إلا أن يكون أهلك أو صبية، فافعل".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حسن (بصری ) سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اگر ہو سکے تو اپنے گھر کی خواتین میں سے کسی کے بال بھی نہ دیکھو ، مگر یہ کہ وہ تمہاری بیوی ہو یا ننھی بچی ہو تو تب ایسا کرو ۔