حدیث نمبر: 278
278/362(صحيح) عن أبي هريرة، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أُتي بالزهو قال: " اللهم! بارك لنا في مدينتنا ومدّنا، وصاعنا، بركةً مع بركة". ثم ناوله أصغر من يليه من الولدان.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب ڈوکے (پکنے کے قریب کھجور) لائی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعافرماتے تھے : ”اے اللہ ! ہمارے مدینہ میں ، ہمارے مد اور ہمارے صاع میں برکت دے ، برکت پر برکت دے اس کے بعد آپ کے قریب جو سب سے چھوٹا بچہ ہوتا اسے کھجور دے دیتے ۔“