حدیث نمبر: 274
274/357 (حسن) عن الأشعري [ وهو أبو موسى] قال: " إن من إجلال الله إكرام ذي الشيبة المسلم، وحامل القرآن، غير الغالي فيه، ولا الجافي عنه، وإكرام ذي السلطان المقسط".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوموسی ا شعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کی تعظیم کرنے میں سے سفید بالوں والے بوڑھے مسلمان کی تکریم کرنا اور ایسے حامل قران کی تکریم کرنا جو نہ تو اس میں غلو کرنے والا ہو اور نہ اس سے دور جانے والا ہو اور انصاف کرنے والے حکمران کی عزت کرنا ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 274