حدیث نمبر: 268
268/350 (صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " زار رجل أخاً له في قريةٍ، فأرصد الله ملكاً على مدرجته، فقال: أين تريد؟ قال: أخاً لي في هذه القرية. فقال: هل له عليك من نعمة ترُبُّها(1)؟ قال: لا. إني أحبه في الله. قال: فإني رسول الله إليك؛ أن الله أحبك كما أحببته".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کسی شخص نے ایک بستی میں اپنے ایک بھائی سے ملاقات کی تو اللہ نے اس کے راستے میں ایک فرشتے کو گھات میں بٹھا دیا ۔ فرشتے نے پوچھا: تم کہاں جانا چاہتے ہو ؟ اس نے کہا: اپنے ایک بھائی کے پاس جو اس بستی میں رہتا ہے ۔ اس نے پوچھا کہ کیا اس نے کوئی احسان کیا ہے جو بدلہ چکانے جا رہے ہو ؟ اس نے جواب دیا : نہیں میں اس سے صرف اللہ کے لئے محبّت کرتا ہوں ۔ اس نے کہا: میں اللہ کی طرف سے تیرے پاس بھیجا ہوا فرشتہ ہوں ( اور یہ پیغام دینے آیا ہوں کہ) جیسے تم نے اس سے محبت کی ہے اللہ بھی تم سے محبت کرتا ہے ۔“