حدیث نمبر: 245
245/322 (صحيح) - عن همام : كنا مع حذيفة. فقيل له : إن رجلاً يرفع الحديث إلى عثمان! فقال حذيفة: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقولُ: "لا يدخل الجنة قتّات".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ہمام سے مروی ہے کہ ہم لوگ حذیفہ کے ساتھ تھے ، حذیفہ سے کہا گیا کہ ایک آدمی لوگوں کی باتیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تک پہنچاتا ہے ۔ تو حذیفہ نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ”چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا ۔ “
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 245
حدیث نمبر: 246
246/323 (حسن) عن أسماء بنت يزيد قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " ألا أخبركم بخياركم؟". قالوا: بلى. قال: " الذين إذا رُؤوا ذكر الله، أفلا أخبركُم بشراركم؟". قالوا: بلى. قال: " المشاؤون بالنميمة، المفسدون بين الأحبة، الباغون بالبراء العنَتْ".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا میں تم کو یہ نہ بتاؤں کہ تم میں سے سب سے افضل لوگ کون ہیں ؟“ لوگوں نے عرض کیا : جی ہاں ، فرمایا : ”وہ لوگ جنھیں دیکھ کر اللہ یاد آ جائے ۔ “ فرمایا : ”کیا میں تمہیں نہ بتاؤں تم میں سے برے کون ہیں ؟“ لوگوں نے کہا: جی ہاں ۔ فرمایا : ”چغل خوری کرنے والے ، دوستوں میں فساد پھیلانے والے ، بری الذمہ لوگوں میں عیب نکالنے والے (گناہوں کے متلاشی) ۔ “
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 246