240/316 (صحيح) - عن أبي الدرداء قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " إن اللعانين لا يكونون يوم القيامة شهداء ولا شفعاء".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لعنت کرنے والے قیامت کے دن نہ گواہ بنیں گے اور نہ سفارشی بنیں گے ۔“
241/317 (صحيح) - عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " لا ينبغي للصديق أن يكون لعاناً".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”صدیق کے لائق نہیں ہے کہ وہ لعنت کرنے والا ہو ۔ “
242/318 (صحيح الإسناد)- عن حذيفة قال: " ما تلاعن قوم قط إلا حق عليهم اللعنة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی قوم لعنت کرتی ہے تو اسی پر لعنت عائد ہو جاتی ہے ۔