حدیث نمبر: 230
230/300 (حسن) عن عبيد الله بن محصن الأنصاري، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من أصبح آمناً في سربه(1)، معافى في جسده، عنده طعام يومه، فكأنما حيزت له الدنيا".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبیداللہ بن محصن انصاری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے اس حال میں صبح کی کہ اس کا نفس امن والا ہو ، اور اسے جسم میں بیماریوں سے بچایا گیا ہو ، اور اس کے پاس ایک دن کا کھانا ہو ، تو گویا اس کے لیے پوری دنیا کو جمع کر دیا گیا ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 230