حدیث نمبر: 194
194/257 عن عمرو بن دينار قال: قرأ ابن عباس: ? وشاورهم في [ بعض]الأمر? [آل عمران : 159].
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت تلاوت کی : ”اور ان سے کچھ معاملات میں مشورہ کر لیا کرو ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 194
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)
حدیث نمبر: 195
195/258 عن الحسن قال: " والله! ما استشار قوم قط إلا هدوا لأفضل ما بحضرتهم، ثم تلا: ? وأمرُهُم شورى بينهم? [الشورى: 38].
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم جب کسی قوم نے مشورہ کا طریقہ اختیار کیا تو ان کی راہنمائی ایسی بات کی طرف کر دی گئی جو سب سے بہتر بات ہے ۔ پھر یہ آیت تلاوت کی ، ”اور ان کے معاملات ان کے آپس کے مشورے پر ہوتے ہیں ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 195
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)