حدیث نمبر: 180
180/241 عن عبد الله بن السائب عن أبيه، عن جده [ يزيد بن سعيد ] قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم – يعني – يقول: " لا يأخذ أحدكم متاع صاحبه لاعباً ولا جاداً؛ فإذا أخذ أحدكم عصا صاحبه، فليردها إليها".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عبداللہ بن سائب اپنے باپ سے ، وہ اپنے دادا یزید بن سعیدسے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ”تم میں سے کوئی شخص اپنے دوست کی کوئی چیز نہ لے ، نہ مذاق سے، نہ سنجیدگی سے ، پھر اگر کوئی اپنے دوست کی چھڑی لے لے تو اسے واپس کر بھی کر دے ۔“