حدیث نمبر: 177
177/238 عن أبي هريرة قال: " المؤمن مرآة أخيه، إذا رأى فيه عيباً أصلحه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: مومن اپنے بھائی کا آئینہ ہے جب وہ اس میں کوئی عیب دیکھتا ہے اسے ٹھیک کر دیتا ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 177
تخریج حدیث (حسن الإسناد)
حدیث نمبر: 178
178/239 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " المؤمن مرآة أخيه، والمؤمن أخو المؤمن؛ يكف عليه ضيعته(1)، ويحوطه من ورائه(2)".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن اپنے بھائی کا آئینہ ہے اور ایک مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے ، وہ اس کے سامان کی حفاظت کرتا ہے ، اور اس کے پتہ پیچھے اس کی حمایت کرتا ہے اور اس کے پیچھے سے اس کی حفاظت کرتا ہے۔ “
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 178
تخریج حدیث (حسن)
حدیث نمبر: 179
179/240 عن المستورد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من أكل بمسلم أكلة(3)؛ فإن الله يطعمه مثلها من جهنم، ومن كُسِيَ برجل مسلم، فإن الله عز وجل يكسوه من جهنم، ومن قام برجل مقام رياء وسمعة؛ فإن الله يقوم به مقام رياء وسمعة يوم القيامة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو کسی مسلمان کی برائی کرنے کے بعد کچھ کھا لے (یعنی حاصل کر لے) / جس نے کسی مسلمان کو کسی کھانے کا ذریعہ بنایا ۔ (اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک آدمی کی کسی سے لڑائی ہوتی ہے تو کوئی دوسرا آدمی اس کے پاس جاتا ہے اور اس سے اس آدمی کی برائیاں کرتا ہے جس کی اس سے لڑائی ہوتی ہے اور وہ اس کے خلاف باتیں کر کے اس کے ہاں اپنا مقام بناتا ہے تاکہ یہ مجھے پسند کرے کہ یہ میرے دشمن کا دشمن ہے اور اسی برائیاں بیان کرنے میں وہ اپنائیت کے طور پر اسے کچھ عطاء کرتا ہے۔ ) اللہ اسے اسی کی مثل جہنم سے کھلائے گا اور جسے کسی مسلمان سے برائی کے بدلے کچھ پہنایا گیا اللہ اسے جہنم سے کچھ پہنائیں گے اور جو کسی آدمی کی برائی کرنے کے سبب ریاکاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہوا (وہ دوسرے کی برائی اس لیے بیان کر رہا ہے تاکہ اسے شہرت مل جائے ایک مقام مل جائے ) اللہ اسے قیامت کے دن شہرت اور ریاکاری کے مقام پر کھڑا کریں گے ۔ جو کسی مسلم کا ایک نوالہ کھائے گا اللہ تعالیٰ ویسا ہی نوالہ اسے جہنم کا کھلائے گا ، اور جو کسی مسلمان کا کپڑا پہن لے گا اسے اللہ تعالیٰ جہنم کا لباس پہنائے گا ، اور جو شخص کسی مسلمان کے مقابلے کے مقام پر کھڑا ہو گا ، اللہ اسے اپنے مقابلے پر کھڑا کرے گا ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 179
تخریج حدیث (صحيح)