حدیث نمبر: 156
156/213 عن أبي سليمان؛ مالك بن الحويرث قال: أتينا النبي صلى الله عليه وسلم ونحن شببة متقاربون، فأقمنا عشرين ليلة، فظن أنا اشتهينا أهلينا، فسألنا عن من تركنا في أهلينا؟ فأخبرناه – وكان رفيقاً رحيماً- فقال: "ارجعوا إلى أهليكم فعلموهم ومروهم، وصلوا كما رأيتموني أصلي، فإذا حضرت الصلاة، فليؤذن لكم أحدكم، وليؤمكم أكبركم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوسلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمات میں حاضر ہوئے اس حال میں کہ ہم جوان تھے اور ہم عمر تھے ۔ ہم آپ کے پاس بیس دن رہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیال کیا ہم اپنے گھر والوں سے اداس ہو چکے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے پوچھا: ”ہم اپنے گھر والوں میں کن (رشتہ داروں ) کو چھوڑ کر آئے ہیں ؟“ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے نرم دل اور مہربان تھے ۔ فرمایا : ”اچھا اپنے اہل و عیال میں واپس جاؤ ۔ ان کو تعلیم دو اور ان کو حکم دو ۔ اور تم نماز ایسے پڑھو جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ۔ جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے کوئی ایک آدمی اذان کہہ دے اور تم میں سے جو بڑا ہے وہ جماعت کروائے ۔“