حدیث نمبر: 154
154/210 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لا يقولن أحدكم: عبدي وأمتي، ولا يقولن المملوك: ربي وربتي، وليقل: فتاي وفتاتي، وسيدي وسيدتي، كلكم مملوكون والرب: الله عز وجل".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم میں سے کوئی میرا بندہ اور میری بندی ہرگز نہ کہے ، اور غلام یہ نہ کہے : میرا رب اور میری مالکن ، آقا کو کہنا چاہیے کہ میرا جوان مرد اور عورت اور غلام کو کہنا چاہیے : میرا سید اور میری سیدہ (میرا آقا اور میری آقا) ، تم سب کے سب غلام ہو اور رب اللہ عزوجل ہے ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 154
تخریج حدیث (صحيح)
حدیث نمبر: 155
155/211 عن مطرف قال: قال أبي(1): انطلقت في وفد بني عامر إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالوا: أنت سيدنا قال: "السيد الله". قالوا: وأفضلنا فضلاً، وأعظمنا طَولاً. قال: فقال: " قولوا بقولكم، ولا يستجرينكم الشيطان"(2).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
مطرف اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں بنی عامر کے وفد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمات میں گیا ، لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ، آپ ہمارے سید ہیں ۔ فرمایا : ”سید تو اللہ ہے ۔“ لوگوں نے کہا کہ آپ فضیلت میں ہم سے افضل ہیں ، مال و دولت اور خرچ کرنے میں ہم سب سے بڑھ کر ہیں ۔ فرمایا : ”جو کہو سو کہو مگر شیطان تم کو بہکا کر نہ لے جائے ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 155
تخریج حدیث (صحيح)