حدیث نمبر: 143
143/195 عن المقدام، سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " ما أطعمت نفسك فهو صدقة، وما أطعمت ولدك وزوجتك وخادمك فهو صدقة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ”جو اپنے آپ کو کھلاؤ وہ بھی صدقہ ہے ، جو اپنے بچوں کو ، بیوی کو اور خادم کو کھلاؤ وہ بھی صدقہ ہے ۔ “
حدیث نمبر: 144
144/196 عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "خير الصدقة ما بقي غنى، واليد العليا خير من اليد السفلى، وابدأ بمن تعول..."(1).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بہترین صدقہ وہ ہے جو کفایت کو باقی چھوڑے ۔ اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور خرچ کرنے کا آغاز اس آدمی کے ساتھ کرو جس کی تم کفالت کرتے ہو ۔ “
حدیث نمبر: 145
145/197 عن أبي هريرة قال: أمر النبي صلى الله عليه وسلم بصدقة، فقال رجل: عندي دينارٌ؟ قال: "أنفقه على نفسك". قال: عندي آخر؟ قال: "أنفقه على زوجتك". قال: عندي آخر؟ قال: "أنفقه على خادمك، ثم أنت أبصر".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کا حکم دیا ، تو ایک شخص نے کہا: میرے پاس ایک دینار ہے ۔ فرمایا : ”اس کو اپنی ذات پر خرچ کرو ۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک دینار اور ہے ، فرمایا : ”اس کو اپنی بیوی پر خرچ کرو“ ، کہا: میرے پاس اس کے علاوہ ایک اور دینار بھی ہے ، فرمایا : ”اس کواپنے خادم پر خرچ کرو اور اس کے بعد تم زیادہ سمجھ رکھتے ہو (کہ کون خرچ کا مستحق ہے ) ۔“