کتب حدیث ›
صحيح الادب المفرد › ابواب
› باب: جو آدمی اپنے پڑوسی کو تکلیف دے یہاں تک کہ وہ وہاں سے نقل مکانی کر لے
حدیث نمبر: 94
94/127 (صحيح الإسناد)– عن أبي عامر الحمصي قال: كان ثوبان يقول: " ما من رجلين يتصارمان فوق ثلاثة أيام، فيهلك أحدهما، فماتا وهما على ذلك من المصارمة، إلا هلكا جميعاً، وما من جارٍ يظلم جاره ويقهره، حتى يحمله ذلك على أن يخرج من منزله، إلا هلك".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابوعامر حمصی سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ سیدنا ثوبان رضی اﷲ عنہ کہا کرتے تھے : جب کبھی دو آدمی ایک دوسرے سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کیے رکھیں تو ان میں سے ایک برباد ہو جاتا ہے ۔ اور اگر دونوں اسی قطع تعلقی میں مر گئے تو دونوں ہی ہلاک ہوئے اور کوئی شخص اپنے ہمسایہ پر ظلم کرتا اور اس پر غالب آتا ہے اتنا کہ اسے اس کا گھر چھوڑنے پر مجبور کر دے تو ایسا شخص ہلاک ہو جاتا ہے ۔