حدیث نمبر: 84
84/115 (صحيح) عن عبد الله بن عمرو بن العاص، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ؛ أنه قال: "خير الأصحاب عند الله تعالى خيرهم لصاحبه، وخير الجيران عند الله [تعالى] خيرهم لجاره".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداﷲ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بہترین ساتھی اﷲ کے نزدیک وہ ہے جو اپنے ساتھی کے لیے بہتر ہو ، اور اللہ کے نزدیک سب سے بہتر ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسایہ کے لیے بہتر ہو ۔“