کتب حدیثصحيح الادب المفردابوابباب: جس نے پڑوسی پر دروازہ بند کر لیا
حدیث نمبر: 81
81/111 (حسن لغيره) عن ابن عمر قال : لقد أتى علينا زمانٌ – أو قال : حين- وما أحد أحق بديناره ودرهمه من أخيه المسلم، ثم الآن الدينار والدرهم أحب إلى أحدنا من أخيه المسلم، سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " كم من جار متعلقٍ بجاره يوم القيامة، يقول، يا رب! هذا أغلق بابه دوني، فمنع معروفه!".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا: ایک زمانہ ، یا کہا: ایک وقت ہم پر وہ بھی آیا تھا کہ اس وقت ایک شخص اپنے درہم و دینار کا حقدار اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ کسی کو نہ سمجھتا تھا ۔ اب وہ وقت آ گیا کہ درہم و دینار ہمارے نزدیک مسلمان بھائی سے زیادہ محبوب ہیں ۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بہت سے ہمسایے قیامت کے دن اپنے ہمسایہ سے لٹکے (چپکے) رہیں گے ۔ ہمسایہ کہے گا کہ اے میرے رب ! اس شخص نے مجھ پر اپنا دروازہ بند کر رکھا تھا اور اپنا احسان مجھ سے روک لیا تھا ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 81