حدیث نمبر: 76
76/103 عن المقداد بن الأسود قال : سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم أصحابه عن الزنى ؟ قالوا : حرامٌ ؛ حرمه الله ورسوله. فقال : " لأن يزني الرجل بعشر نسوة، أيسر عليه من أن يزني بامرأة جاره " وسألهم عن السرقة ؟ قالوا: حرام؛ حرمه الله عز وجل ورسوله. فقال: " لأن يسرق من عشرة أهل أبياتٍ، أيسر عليه من أن يسرق من بيت جاره".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے زنا کے متعلق سوال کیا ۔ لوگوں نے عرض کیا : یہ حرام ہے ، اﷲ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دیا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایک آدمی دس عورتوں سے بدکاری کرے تو یہ اس سے کم درجے کا گناہ ہو گا کہ وہ اپنے پڑوسی کی بیوی سے بدکاری کرے ۔“ اور ان سے پوچھا: ”چوری کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے ؟“ انہوں نے کہا: یہ حرام ہے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام کیا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کسی شخص کا دس گھروں سے چوری کرنا اس سے کم درجے کا گناہ ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ کے گھر سے چوری کرے ۔“