کتب حدیثصحيح الادب المفردابوابباب: زیادہ قریبی سے حسن سلوک کرنا پھر اس سے جو اس کے بعد قریبی ہو
حدیث نمبر: 44
44/60 عن المقدام بن معدي كرب؛ أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "إن الله يوصيكم بأمهاتكم، ثم يوصيكم بأمهاتكم، ثم يوصيكم بآبائكم، ثم يوصيكم بالأقرب فالأقرب".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
مقدام بن معدی کرب سے مروی ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : بیشک اﷲ تمہیں تمہاری ماؤں کے ساتھ (حسن سلوک) کی وصیت کرتا ہے پھر تمہاری ماؤں کے ساتھ وصیت کرتا ہے ، پھر تمہارے باپوں کے ساتھ ، پھر تمہیں اس آدمی کے ساتھ حسن سلوک کی وصیت کرتا ہے جو اس کے بعد زیادہ قریبی ہو ، پھر جو اس کے بعد زیادہ قریبی ہو ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 44
تخریج حدیث (صحيح)