کتب حدیثصحيح الادب المفردابوابباب: عیسائی ماں کو اسلام کی دعوت دینا
حدیث نمبر: 26
26/34 (حسن) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا سَمِعَ بِي أَحَدٌ، يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ إِلَّا أَحَبَّنِي، إِنَّ أُمِّي كُنْتُ أُرِيدُهَا عَلَى الْإِسْلَامِ فَتَأْبَى، فَقُلْتُ لَهَا فَأَبَتْ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: ادع الله لَهَا، فَدَعَا، فَأَتَيْتُهَا وَقَدْ أَجَافَتْ عَلَيْهَا الْبَابَ - فَقَالَتْ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ! إِنِّي أَسْلَمْتُ، فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: ادْعُ اللَّهَ لِي وَلِأُمِّي، فَقَالَ: "اللَّهُمَّ! عَبْدُكَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأُمُّهُ، أَحِبَّهُمَا إِلَى النَّاسِ".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں : میرے متعلق جو بھی عیسائی اور یہودی سنے گا وہ مجھ سے محبت کرے گا ۔ میں اپنی ماں کو جب اسلام پر آمادہ کرتا تو وہ انکار کر دیتیں ۔ میں نے ان کو (ایک بار پھر مسلمان ہونے کا) کہا: تو انہوں نے انکار کر دیا ۔ تو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میری ماں کے حق میں اللہ سے دعا کریں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی ۔ اس کے بعد میں والدہ کے پاس آیا ۔ انہوں نے دروازہ بند کر رکھا تھا ۔ کہنے لگیں : اے ابوہریرہ ! میں مسلمان ہو گئی ۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا میں نے کہا: میرے لیے اور میری ماں کے لیے دعا فرمائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «اللَّهُمَّ ، عَبْدُكَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأُمُّهُ ، أَحِبَّهُمَا إِلَى النَّاسِ» ”اے اللہ ! تیرا بندہ ابوہریرہ اور اس کی ماں ہے تو ان دونوں کو لوگوں کی نگاہ میں محبوب بنا دے ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 26
تخریج حدیث (حسن)