حدیث نمبر: 16
16/21 (صحيح) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "رَغِمَ (3) أَنْفُهُ، رَغِمَ أَنْفُهُ، رَغِمَ أَنْفُهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَنْ؟ قَالَ: "مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ عنده الْكِبْرِ (4) ، أَوْ أَحَدَهُمَا، فَدَخَلَ النَّارَ".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو ، اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو ، اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو ۔“ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ ! کس کی ؟ ، فرمایا : ”جس نے اپنے والدین کو اپنے پاس بڑھاپے میں پا لیا (دونوں کو) یا ان میں سے ایک کو پھر وہ جہنم میں داخل ہو گیا ۔“