کتب حدیثصحيح الادب المفردابوابباب: والدین کی نافرمانی کرنا
حدیث نمبر: 12
12/15 (صحيح) عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ: رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟ " ثَلَاثًا. قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: "الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ - وَجَلَسَ وَكَانَ مُتَّكِئًا - أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ" مَا زَالَ يُكَرِّرُهَا حتى قلت: ليته سكت.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ فرمایا : کیا میں تمہیں سب سے بڑا کبیرہ گناہ نہ بتاؤں ؟ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ ! کیوں نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے تو سنبھل کر بیٹھ گئے اور فرمایا : ”سنو اور جھوٹی بات کہنا ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو بار بار کہتے رہے حتی کہ میں نے کہا: کاش آپ خاموش ہو جائیں ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 12
تخریج حدیث (صحيح)