کتب حدیثصحيح الادب المفردابوابباب: والدین کو بدلہ دینا
حدیث نمبر: 8
8/10- (صحيح) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَجْزِي وَلَدٌ وَالِدَهُ، إِلَّا أَنْ يَجِدَهُ مَمْلُوكًا فَيَشْتَرِيَهُ فَيُعْتِقَهُ".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲعنہ سے مروی ہے ، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کوئی بچہ اپنے والد کو بدلہ نہیں دے سکتا مگر یہ کہ اس کو غلام پائے تو وہ اس کو خرید لے اور اس کو آزاد کر دے ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 8
تخریج حدیث (صحيح)
حدیث نمبر: 9
9/11 - (صحيح الإسناد.) عن أبى بردة؛ أَنَّهُ شَهِدَ ابْنَ عُمَرَ، ورجلٌ يمانيٌ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ - حَمَلَ أُمَّهُ وراء ظهره - يقول: إِنِّي لَهَا بَعِيرُهَا الْمُذَلَّلُ ... ... إِنْ أُذْعِرَتْ رِكَابُهَا (1) لَمْ أُذْعَرِ ثُمَّ قَالَ: يَا ابْنَ عُمَرَ! أَتُرَانِي جَزَيْتُهَا؟ قَالَ: لَا. وَلَا بِزَفْرَةٍ واحدة (2) ، واحدة ثم طَافَ ابْنُ عُمَرَ، فَأَتَى الْمَقَامَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ. ثُمَّ قَالَ: يَا ابْنَ أَبِي مُوسَى! إِنَّ كُلَّ ركعتين تكفران ما أمامهما.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابوبردہ سے مروی ہے کہ وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھے اور ایک یمنی آدمی بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا اس نے اپنی ماں کو اپنی پشت کے پیچھے اٹھایا ہوا تھا ، (اور) یہ کہہ رہا تھا : میں اس کا مطیع اونٹ ہوں اگر اس کی سواریاں خوفزدہ کر دی جائیں تو میں خوفزدہ نہیں کیا جاؤں گا ۔ پھر اس آدمی نے کہا: اے ابن عمر ! کیا تمہارا خیال ہے کہ میں نے اپنی ماں کا بدلہ چکا دیا ہے ؟ کہا: نہیں ، اس کی ایک آہ کا بدلہ بھی نہ چکایا ۔ پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے طواف کیا ، تو وہ مقام ابرہیم کے پاس آئے دو رکعتیں پڑھیں پھر کہا : اے ابوموسیٰ کے بیٹے ! ہر دو رکعتیں ان گناہوں کو ساکت کر دیتی ہیں جو پہلے کیے گئے ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 9
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)
حدیث نمبر: 10
10/13 - (صحيح) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَايِعُهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، وَتَرَكَ أَبَوَيْهِ يَبْكِيَانِ، فقال: "ارْجِعْ إِلَيْهِمَا، وَأَضْحِكْهُمَا كَمَا أَبْكَيْتَهُمَا".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا وہ آپ کے ہاتھ پر ہجرت کے لیے بیعت کر رہا تھا اور اس نے اپنے والدین کو اس حال میں چھوڑ دیا کہ وہ رو رہے تھے ۔ فرمایا : ”ان کے پاس واپس جاؤ ، اب انہیں ہنساؤ جیسے تم نے انہیں رلایا ہے ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 10
تخریج حدیث (صحيح)
حدیث نمبر: 11
11/14 (حسن الإسناد) عن أبي مُرَّةَ؛ مَوْلَى أُمِّ هَانِئِ ابْنَةِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ "أَنَّهُ رَكِبَ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَى أَرْضِهِ بـ (العقيق) فَإِذَا دَخَلَ أَرْضَهُ صَاحَ بِأَعْلَى صوته: السَّلَامُ عَلَيْكِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ يَا أُمَّتَاهُ! تَقُولُ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ. يَقُولُ: رَحِمَكِ اللَّهُ كَمَا رَبَّيْتِنِي صَغِيرًا. فَتَقُولُ: يَا بُنَيَّ! وَأَنْتَ. فَجَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَرَضِيَ عَنْكَ، كَمَا بَرَرْتَنِي كَبِيرًا" قَالَ: مُوسَى: كَانَ اسْمُ أَبِي هُرَيْرَةَ: عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عمرو.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابومرۃ ام ہانی کے آزاد کردہ غلام سے مروی ہے ۔ (وہ ام ہانی) جو ابوطالب کی بیٹی تھیں ، اس نے ان کو بتایا کہ وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سوار ہو کر اپنی زمین میں گیا جو العقیق نامی جگہ پر تھی ، جب وہ اپنی زمین میں داخل ہوا تو اس نے بآواز بلند کہا: اے امی جان ! «عَلَيْكِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ» ، انہوں نے کہا: «وَعَلَيْكَ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ» اس نے کہا: «رَحِمَكِ اللَّهُ رَبَّيْتِنِي صَغِيرًا» تو انہوں نے کہا: «يَا بُنَيَّ ، وَأَنْتَ فَجَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَرَضِيَ عَنْكَ كَمَا بَرَرْتَنِي كَبِيرًا» موسیٰ کہتے ہیں کہ ابوہریرہ کا نام عبداللہ بن عمرو تھا ۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 11
تخریج حدیث (حسن الإسناد)