حدیث نمبر: 93
93/125 (حسن صحيح) عن أبي جحيفة قال: شكا رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم جاره، فقال: " احمل متاعك، فضعه على الطريق، فمن مر به يلعنُه". فجعل كل من مرّ به يلعنه، فجاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما لقيت من الناس؟ فقال: " إن لعنة الله فوق لعنتهم". ثم قال للذي شكا : "كُفيت" أو نحوه.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے پڑوسی کی شکایت کی ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنا سامان اٹھا لواور اسے راستے پر ڈال دو ، جو وہاں سے گزرے گا اس پر لعنت کرے گا۔ “ تو جو بھی وہاں سے گزرتا تھا وہ اس پر لعنت کرتا تھا ۔ تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو اس نے کہا: لوگوں کی طرف سے مجھے کس سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ کی لعنت ان کی لعنت سے بھی بڑی ہے۔ “ (جب تم بندوں کی لعنت کو برداشت نہیں کر رہے ہو تو جو پڑوسی پڑوسی کو تکلیف دے اس پر اللہ کی لعنت ہے ) ، پھر آپ نے اس آدمی سے کہا: جس نے شکایت کی تھی، تجھے کفایت کرتی ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 93