917/1202 (صحيح) عن أبي هريرة قال : قال أبو بكر : يا رسول الله! علمني شيئاً أقوله إذا أصبحت وأمسيت، قال: "قل: اللهم عالم الغيب والشهادة، فاطر السماوات والأرض، رب كل شيء ومليكه (1) أشهد أن لا إله إلا أنت، أعوذ بك من شر نفسي، ومن شر الشيطان وشركه ؛ قلُهُ إذا أصبحت وإذا أمسيت، وإذا أخذت مضجعك".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھائیے جسے میں صبح و شام پڑھا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یوں کہو: «اللهم عالم الغيب والشهادة، فاطر السماوات والأرض، رب كل شيء ومليكه، أشهد أن لا إله إلا أنت، أعوذ بك من شر نفسي، ومن شر الشيطان وشركه» (اے اللہ! غیب اور حاضر کو جاننے والے، آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، ہر چیز کے رب اور اس کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر اور اس کے شرک (کی دعوت) سے تیری پناہ مانگتا ہوں) یہ (دعا) صبح کے وقت، شام کے وقت اور جب اپنے بستر پر لیٹو تو پڑھا کرو ۔“