صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب لا تحقرن جارة لجارتها ولو فرسن شاة باب: کوئی عورت اپنی ہمسایہ عورت کو تحفہ دینا حقیر نہ جانے خواہ ایک پایہ ہی دینا پڑے
حدیث نمبر: 90
90/122 (صحيح بما بعده) عن عمرو بن معاذ الأشهلي، عن جدته ؛ أنها قالت : قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم : "يا نساء المؤمنات! لا تحقرن امرأة منكن لجارتها، ولو كراع شاة محرق".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عمرو بن معاذ اشہلی اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ”اے مومن عورتو ! تم میں سے کوئی عورت اپنی ہمسایہ عورت کو تحفہ دینا حقیر نہ سمجھے ۔ اگر چہ بکری کا جلا ہوا پایہ ہی کیوں نہ ہو ۔“