❮
❯
حدیث نمبر: 819
819/1069 (صحيح) عن أنس قال: "كان النبي صلى الله عليه وسلم قائماً يصلي فاطلع رجل في بيته, [ وفي طريق آخر: من خلل (وفي رواية : فألقم عينه خصاصة الباب/1091)(1) في حجرة النبي صلى الله عليه وسلم /1072] فأخذ سهماً من كنانته، فسدد نحو عينيه [ليفقأ عينه] [فأخرج الرجل رأسه]، (وفي رواية: فانقمع الأعرابي، فذهب، فقال: "أما إنك لو ثبتّ لفقأت عينك").
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک آدمی نے آپ کے گھر میں جھانکا — (اور ایک دوسرے طریق میں ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کی ایک درز سے، اور ایک روایت میں ہے: اس نے دروازے کی درز سے آنکھ لگائی) — تو آپ نے اپنے ترکش سے ایک تیر لیا اور اس کی آنکھوں کی طرف سیدھا کیا (تاکہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں)، (تو اس آدمی نے اپنا سر پیچھے ہٹا لیا)۔ اور ایک روایت میں ہے: تو وہ اعرابی دبک کر چلا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سنو! اگر تم ٹھہرے رہتے تو میں تمہاری آنکھ پھوڑ دیتا ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 819