صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب يبدأ بالجار باب: بھلائی کی ابتدا ہمسایہ کے ساتھ کرنا / اگر عطیہ وغیرہ دینا ہو تو پہلے پڑوسی کو دے
حدیث نمبر: 77
77/104 عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " ما زال جبريل يوصيني بالجار حتى ظننت أنه سيورثه".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جبریل مجھے ہمسائے کے متعلق مسلسل تاکید کرتے رہے ، حتیٰ کہ میں نے یہ گمان کیا کہ یقیناًً وہ ہمسایہ کو وارث قرار دیں گے ۔ “