حدیث نمبر: 68
68/91 عن أبي هريرة قال : قبل رسول الله صلى الله عليه وسلم حسن بن علي، وعنده الأقرع بن حابس التميمي جالس، فقال الأقرع : إن لي عشرة من الولد ما قبلت منهم أحداً! فنظر إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم قال: " من لا يرحم لا يرحم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا بوسہ لیا ۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اقرع بن حابس تمیمی بیٹھے ہوئے تھے ۔ اقرع نے کہا: میرے دس بیٹے ہیں میں نے ان میں سے کسی کا بوسہ نہیں لیا ہے ۔ اس پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا : ”جو رحم نہیں کرتا اس پررحم نہیں کیا جاتا ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 68
تخریج حدیث (صحيح)